Home اہم خبریںآسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی لیگز سے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کا توڑ نکال لیا

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی لیگز سے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کا توڑ نکال لیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی لیگز سے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کا توڑ نکال لیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کو ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے بڑی پیشکش کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو 12 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ معاہدے کے مطابق پیٹ کمنز 2029ء تک ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو 4 ملین ڈالرز سالانہ کی 3 برس کے لیے پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب تینوں فارمیٹ کھیلنے والے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بھی کرکٹ آسٹریلیا کی بات چیت جاری ہے۔

مارنوس لبوشین کے ساتھ بھی اسی طرز کے 3 سالہ معاہدے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔

ہیڈ آف کرکٹ جیمز ایلسوپ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پُرکشش معاہدوں کا حق رکھتے ہیں، یہ کرکٹرز آسٹریلیا کے لیے ملٹی فارمیٹس میں عرصۂ دراز سے پُرفارمرز ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے 12 ماہ کے دوران 21 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00