Home اہم خبریںایرانی وزارت خارجہ کی یو اے ای پر میزائل و ڈرون حملے کی تردید

ایرانی وزارت خارجہ کی یو اے ای پر میزائل و ڈرون حملے کی تردید

by Admin
0 comments

ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر میزائل اور ڈرون سے حملے کی تردید کی ساتھ ہی یو اے ای کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری کارروائیاں صرف امریکی جارحیت کا جواب دینے تک محدود ہیں، یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی تردید کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یو اے ای امریکا اور اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ سے باز رہے، ایران نے خطے اور امت مسلمہ کے وسیع مفاد میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کا بیان جھوٹ اور بے بنیاد ہے، امارات نےایران کےخلاف کارروائی کی توسخت جواب دیاجائےگا۔

دوسری طرف یو اے ای کے صدر کو اسرائیل سمیت مختلف ممالک کی قیادت نے ٹیلیفونک کیا اور ایران کے حملے کی مذمت کی۔

اماراتی حکام کا دعویٰ ہےکہ منگل کو بھی ایران سے میزائل اور ڈرونز داغے گئے، پیر کو کیے گئےحملوں سے آئل زون میں آگ لگ گئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00