Home اہم خبریںصنفی عدم مساوات، پاکستان دنیا میں آخری نمبر پر

صنفی عدم مساوات، پاکستان دنیا میں آخری نمبر پر

by Admin
0 comments

سیکریٹری انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ پاکستان صنفی عدم مساوات میں دنیا میں 148 ممالک میں آخری نمبر پر ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں سیکریٹری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر ہیں، وزیر مملکت اور مشیر کابینہ میں گنے نہیں جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول سروس میں خواتین کی نمائندگی میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں ملازمت پیشہ خواتین کا ریکارڈ رکھا نہیں جاتا، بچیوں کا پرائمری کے بعد اسکول ڈراپ آؤٹ ریٹ بہت زیادہ ہے۔

سیکریٹری انسانی حقوق نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں ریپ کیسز میں سزا کا تناسب سندھ میں 22 فیصد، بلوچستان میں 12 فیصد اور پنجاب میں 4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دورانِ اجلاس کمیٹی چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے قتل، اغوا اور زیادتی کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تو سیف سٹی کیمرے ہیں، بتایا جائے سیکیورٹی ہے، تو کیوں یہاں سے لوگ اغوا ہورہے ہیں؟

کمیٹی نے اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل کیے گئے فرخ افضل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00