Home اہم خبریںٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پاسداران انقلاب

ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پاسداران انقلاب

by Admin
0 comments

فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمے کیلئے جامع تجویز پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاسداران انقلاب کے انٹیلیجنس ونگ نے کہا کہ امریکا اس معاملے سے نکلنے کیلئے فیس سیونگ چاہتا ہے، ایران نے اس تجویز کے ذریعے معاملہ دوبارہ ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے، پینٹاگون کو ناکہ بندی سے متعلق ڈیڈ لائن دی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف لہجہ بدل رہا ہے، امریکا کے فیصلے کرنے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا آغاز 28 فروری کو ہوا، جن میں اعلیٰ ایرانی حکام اور فوجی کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی مسلح افواج نے اس کے جواب میں خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف پر متعدد جوابی حملے کیے۔ ایران نے اس دوران آبنائے ہرمز میں تیل و گیس بردار جہازوں کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی۔

بعدازاں 8 اپریل کو  پاکستان کی ثالثی میں عارضی جنگ بندی عمل میں آئی، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

امریکی صدر نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی، لیکن ساتھ ہی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بھی عائد کر دی۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اس وقت تک تیار نہیں جب تک امریکا اپنی غیر ضروری شرائط اور ایرانی جہازوں کے خلاف اقدامات ختم نہیں کرتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00