Home اہم خبریںہوائی جہاز میں درجۂ حرارت کم کیوں ہوتا ہے؟

ہوائی جہاز میں درجۂ حرارت کم کیوں ہوتا ہے؟

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

جہاز میں سفر کرنے والوں کو یہ تو معلوم ہو گا کہ جہاز کے اندر درجۂ حرارت بہت کم ہوتا ہے اور مسافروں کو بہت سردی لگتی ہے، لیکن جہاز میں درجۂ حرارت کم ہونے کی وجہ کم ہی لوگ جانتے ہوں گے۔

دراصل جہاز کا درجۂ حرارت کم رکھنے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ زمین سے بلندی پر ہوا خشک ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو پانی کی کمی، سر میں درد ہونا اور چکر آنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جہاز کے اندر درجۂ حرارت کو کم رکھا جاتا ہے تاکہ ضرورت سے زیادہ خشکی کو روکا جا سکے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ کئی گھنٹوں تک بیٹھے رہنے، آکسیجن اور ہوا کے دباؤ کی سطح میں تبدیلی اور زیادہ درجۂ حرارت کی وجہ سے  بے ہوش ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے جب کہ کم درجۂ حرارت اس طرح کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔

تیسری وجہ یہ ہے کہ ہوا کی گردش کا نظام مائیکرو اورگینیزمز کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے اور درجۂ حرارت کا کم ہونا لوگوں کو ہنگامی حالات میں چوکنا اور توجہ مرکوز رکھنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

مسافروں کی صحت کے علاوہ ہوائی جہاز کے کچھ اندرونی نظام بھی کم درجۂ حرارت میں زیادہ بہتر کام کرتے ہیں اور زیادہ دیر تک چلتے رہتے ہیں، یعنی جہاز کے اندر درجۂ حرارت کو کم رکھنے سے ہوائی جہاز کی عمر بھی لمبی ہو سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00