Home اہم خبریںصدر، وزیراعظم و سیاسی قیادت کی کوئٹہ میں دہشت گردی واقعے کی مذمت

صدر، وزیراعظم و سیاسی قیادت کی کوئٹہ میں دہشت گردی واقعے کی مذمت

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

چمن پھاٹک دھماکے میں شہادتوں کی تعداد 14 ہوگئی، وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے تصدیق کردی، شہداء میں ایف سی کے 3 جوان جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے پر صدر ملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو اس کی تمام اقسام سمیت جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر قائم ہیں۔

چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنر، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیر حنیف عباسی، خالد مقبول صدیقی، اویس لغاری، خالد مگسی، سینیٹر شیری رحمان، لشکری رئیسانی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر نے بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ بار نے دہشت گرد کے خلاف کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہدا کے گھروالوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، امن دشمن عناصر ملکی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00