Home اہم خبریںوائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

by Admin
0 comments
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیکریٹ سروس نے فائرنگ کرنیوالے شخص کو ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ 17 اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو کے قریب ہوئی، یہ فائرنگ ایسے وقت کی گئی جب صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تھے۔

اے بی سی نیوز کی خاتون صحافی امریکا ایران مجوزہ معاہدے پر لائیو رپورٹنگ کررہی تھی جس وقت یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ 

فائرنگ بڑھی تو صحافی خوفزدہ ہوئی اور خود کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی کوشش کرتی نظر آئی۔

روسی میڈیا کے مطابق گولیاں چلانے کی درجنوں آوازیں سنی گئی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور کس نے فائرنگ کی۔

کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کردیا گیا ہے۔ 

بعض رپورٹس کے مطابق سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے نارتھ لان میں جمع صحافیوں سے کہا ہے کہ وہ پریس بریفنگ روم میں چلے جائیں جبکہ صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00