Home اہم خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کو امن کوششوں پر خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کو امن کوششوں پر خراجِ تحسین

by Admin
0 comments

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیے، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں کی اور وہ اس پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو  بے حد سراہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات نے موجودہ علاقائی صورتحال اور جاری امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر خیالات کے تبادلے کا ایک مفید موقع فراہم کیا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی امن کی کوششیں انتہائی خلوص کے ساتھ جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ہم بہت جلد اگلے دور کے مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00