Home اہم خبریںپاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

by Admin
0 comments
— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔

ہانگ زو میں پاک چائنا بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو قرضے نہیں مہارت اور سرمایہ کاری چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ 30 فیصد ایم او یوز معاہدوں میں بدل چکے جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ تعاون کے چار شعبے زراعت، آئی ٹی، اکنامک زونز اور مائنز اینڈ منرل اہم ہیں۔

چینی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

چینی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے بڑے ذخائر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں 6 ہزار ایکڑ پر ورلڈ کلاس اسپیشل اکنامک زون بنا رہے ہیں جہاں ون ونڈو آپریشن اور ریڈ کارپٹ ٹریٹمنٹ ملے گا، پاکستان کی نوجوان آبادی کو آئی ٹی ٹریننگ اور عالمی سرٹیفکیشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں پیداوار بڑھانے کے لیے بیج، مشینری اور بہترین طریقے چاہئیں۔ دیہی علاقوں میں لاکھوں چھوٹے کاروبار پیدا کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00