Home اہم خبریںکوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا: ایرانی صدر

کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا: ایرانی صدر

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ملک کا کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کوئی بھی بیان، تجزیہ یا مؤقف جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، دراصل دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں کوئی فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔

صدر پزشکیان کے مطابق ریاستی امور چلانے کے لیے ایک متفقہ فیصلے اور اجتماعی اطاعت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور معاہدے سے متعلق عالمی سطح پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00