اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 کچا اسٹاپ مویشی منڈی میں سرکاری فیس سے زائد وصولوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کچا اسٹاپ مویشی منڈی میں بڑے جانور کے 4 ہزار کے بجائے 6 ہزار وصول کیے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چھوٹے جانور کی سرکاری فیس 3 ہزار ہے لیکن 4 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق منڈی میں جانوروں کےلیے پینے کے صاف پانی سہولیات بھی ناکافی ہیں، ناقص انتظامات اور زائد وصولیاں امن وامان کی صورتحال پیدا کرسکتی ہیں۔