Home انٹرٹینمنٹصبا حمید نے والدین کو اہم نصیحت کر دی

صبا حمید نے والدین کو اہم نصیحت کر دی

by Admin
0 comments
صبا حمید—فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اور لیجنڈ اداکارہ صبا حمید نے والدین کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو اپنی مادری زبان ضرور سکھانی چاہیے۔

وہ حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران بچوں کی تربیت اور زبان کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صبا حمید نے کہا کہ ہر بچے کو اپنی مادری زبان سیکھنی چاہیے، چاہے وہ پنجابی ہو، پشتو ہو یا بلوچی۔

اداکارہ کے مطابق اگر بچے اپنی اصل زبان سیکھیں تو ان کی ذہنی نشو و نما بہتر ہوتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک معروف صحافی تھے، وہ اپنے بچوں سے گھر میں پنجابی زبان میں بات کرتے تھے، جس کی وجہ سے ہم آج بھی روانی سے پنجابی بول سکتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لسانی مہارت دماغ کے لیے فائدہ مند ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی ثقافت اور زبان سے جوڑے رکھیں۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے اپنے بچے بھی روانی سے پنجابی بول سکتے ہیں، جو میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00