Home اہم خبریں25 ارب ڈالرز خرچ، پینٹاگون سربراہ کا سخت مؤقف

25 ارب ڈالرز خرچ، پینٹاگون سربراہ کا سخت مؤقف

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ پر کانگریس میں اپنی پہلی عوامی پیشی کے دوران سخت سوالات کا سامنا کیا، اس موقع پر اُنہوں نے جنگ سے متعلق پالیسی کا بھرپور دفاع کیا۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق پینٹاگون نے بتایا ہے کہ اب تک اس جنگ پر 25 ارب ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر اخراجات اسلحے، مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تعیناتی اور نقصان زدہ سامان پر ہوئے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے متضاد بیانات پر بھی وضاحت دی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے عزائم اب بھی برقرار ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق کانگریس میں بحث کے دوران کچھ اراکین نے جنگ کو ’دلدل‘ قرار دیا جس پر وزیرِ دفاع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں۔

اسی دوران ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر امریکی حملے میں 120 بچوں کی ہلاکت پر سوال اٹھایا گیا جس پر ہیگسیتھ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ جنگ میں 14 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران کو ماضی کے مقابلے میں کمزور قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریپبلکن اراکین نے عمومی طور پر جنگ کی حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس نے حکمتِ عملی، اخراجات اور قانونی حیثیت پر شدید تنقید کی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کی یہ پیشی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنگ کو 60 دن مکمل ہو چکے ہیں اور امریکی قانون کے تحت فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہو سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00