Home اہم خبریںلاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل

لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل

by Admin
0 comments

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے متعلق لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیےہیں۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان آج لاہور میں ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کردیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، شائقینِ کرکٹ اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کرسکیں گے۔

مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیووارڈ گلبرگ لبرٹی میں گاڑیاں پارک کریں گے، تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، پی ایس ایل کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن میں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور اسٹیڈیمز کے اطراف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں اور اسٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارتوں پر پولیس اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00