Home انٹرٹینمنٹاکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ

اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ

by Admin
0 comments
 

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی بدھ کی صبح ممبئی میں آنکھوں کی ایک مائنر سرجری کی گئی۔ اس سے قبل انھوں نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔ سرجری کے باعث انھوں نے کچھ دنوں کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کے لیے 2026 اب تک کافی مصروف رہا ہے۔ پریا درشن کی فلم بھوت بنگلہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ہدایتکار انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔ تاہم اپنے مصروف شیڈول کے بعد انہوں نے اب اس سرجری کے لیے وقت نکالا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک معمولی سرجری تھی جو بدھ کی صبح انجام دی گئی جو نظر کی درستگی کے لیے تھی۔

اکشے اب کچھ دن آرام کریں گے اور صحت یابی کے بعد کام شروع کریں گے۔ انہوں نے اس سے قبل انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا کیرالا شیڈول بھی مکمل کیا جس میں انکے ساتھ ودیا بالن اور رشی کھنہ بھی شامل ہیں۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو 58 سالہ اکشے کمار جو انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، کے پاس اس وقت کئی فلمیں موجود ہیں جن میں ویلکم ٹو دی جنگل، حیوان، گول مال 5 اور مراٹھی فلم ویڈات مراٹھے ویر دوڑلے سات شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00