Home اہم خبریںڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کر لی

ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کر لی

by Admin
0 comments
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر—فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں غلطی تسلیم کر لی۔

ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے میڈیا کو آسٹریلوی بیٹر کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ڈرنک اور ڈرائیو کو احمقانہ اور لاپروائی تسلیم کر لیا ہے۔

وارنر کے وکیل بوبی ہل نے کیس کی سماعت کے موقع پر سڈنی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کی ذمے داری قبول کریں گے، وہ جانتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی، یہ لاپروائی تھی اور احمقانہ عمل تھا۔

وکیل نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل شراب کے 3 گلاس پیے، وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ ہو گی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے دوران کچھ وقت گزارنے کے لیے سڈنی گئے تھے، سڈنی میں قیام کے دوران شراب پی کر ڈرائیو کرنے پر ان  کو چارج کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00