Home اہم خبریںدوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنگلا دیش میں شاپنگ

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنگلا دیش میں شاپنگ

by Admin
0 comments

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بنگلا دیش سے پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم تازہ دم ہونے کے لیے سلہٹ میں شاپنگ کرنے پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سلہٹ میں موجود ہے جہاں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی شاپنگ کے لیے مقامی شاپنگ سینٹر گئے۔

کھلاڑیوں نے اس موقع پر ایک اسٹور سے روایتی اشیاء خریدیں، کھلاڑیوں نے فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے تحائف بھی خریدے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے روایتی ساڑھیوں کی بھی خریداری کی۔

کھلاڑیوں نے فریش ہونے کے لیے آؤٹنگ کے طور پر شاپنگ کی، شاپنگ سینٹر جانے والوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سلمان علی آغا، عماد بٹ، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، ازان اویس اور بولنگ کوچ عمر گل شامل تھے۔

کھلاڑیوں کے لیے شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

اس موقع پر شہریوں نے کھلاڑیوں کے آٹو گراف لیے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00