Home اہم خبریںیومِ نکبہ پر غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی شہید

یومِ نکبہ پر غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی شہید

by Admin
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، شہداء میں 3 خواتین اور 1 بچہ بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک حملہ رہائشی عمارت پر جبکہ دوسرا ایک شہری گاڑی پر کیا گیا، حملوں کے بعد علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق رہائشی عمارت پر کم از کم 4 میزائل داغے گئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایاہے کہ حملے کے وقت عمارت میں سیکڑوں افراد موجود تھے اور اسرائیل کی جانب سے کوئی پیشگی وارننگ نہیں دی گئی تھی، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے اہم رہنما عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا تاہم حماس نے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

یہ حملے یومِ نکبہ کے موقع پر کیے گئے جس دن فلسطینی 1948ء میں لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کی یاد مناتے ہیں۔ 

غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں سیکڑوں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00