Home اہم خبریںامریکا ایران ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں: خواجہ آصف

امریکا ایران ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں: خواجہ آصف

by Admin
0 comments
اللّٰہ کرم کرے، ہمارے خطے میں امن بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد قائم ہو، خواجہ آصف – فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران ثالثی میں میرا خیال ہے کہ ہم مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وہاں موجود ہیں، یہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ کرم کرے، ہمارے خطے میں امن بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد قائم ہو۔ ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کوئی انکار نہیں جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم ریکوری کے عمل میں تھے لیکن اس جنگ کی وجہ ہماری معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری کا عمل ناصرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوئے ہیں، یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00