Home اہم خبریںثالث کار امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ

ثالث کار امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ

by Admin
0 comments
ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا تو اس کو تباہ کردیں گے، ٹرمپ – فوٹو: فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ثالث کار امریکا اور ایران میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے معاہدے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز  کیا۔ 

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہر روز بات چیت کا عمل بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ میں ان کو بتانے سے پہلے آپ کو نہیں بتا سکتا۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تازہ تجاویز میں ہرمز کو کھولنا، بعض ایرانی اثاثے بحال کرنا اور مذاکرات جاری رکھنا شامل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے پر اس وقت دستخط کروں گا جب وہ سب کچھ حاصل ہوگا جو ہم چاہتے ہیں۔ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دے گا۔

’ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا اس کو تباہ کردیں گے‘

اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران سے جنگ کے حوالے سے اتوار تک فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا اس کو تباہ کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے ہفتے کو اپنے مشیروں سے ملاقات بھی کریں گے جس میں اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت بھی متوقع ہے۔ 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ڈیل کرنا پسند کریں گے اور کچھ لوگ جنگ کو دوبارہ شروع کرنا پسند کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00