Home اہم خبریںمعاہدے سے بہت دور بھی ہیں اور بہت قریبی بھی، اسماعیل بقائی

معاہدے سے بہت دور بھی ہیں اور بہت قریبی بھی، اسماعیل بقائی

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہم معاہدے سے بہت دور بھی ہیں اور بہت قریب بھی ہیں۔

تہران سے جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے امریکی حکام اپنی پوزیشنیں بدلتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات طویل عمل ہے اور ایران کے خلاف امریکی دشمنی بھی طویل مدتی ہے، جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کا سابقہ ریکارڈ ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ مختصر وقت میں ڈیل سے متعلق سفارت کاری کے نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی، آبنائے ہرمز کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر ہماری توجہ امریکا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہے، جنگ کےخاتمےکے لئے مجوزہ مفاہمتی یادداشت 14 نکات پر مشتمل ہے۔ جس کی تفصیلات پر بات چیت 30 سے 60 دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00