Home اہم خبریںخطے میں جنگی ماحول کے باوجود عازمینِ حج کی تعداد میں اضافہ

خطے میں جنگی ماحول کے باوجود عازمینِ حج کی تعداد میں اضافہ

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

خطے میں جنگی ماحول کے باوجود حجاج کرام کی تعداد 2025ء کے مقابلے میں اس سال زیادہ ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 ہے۔

سعودی حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المرابا نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اگلے 2 دنوں میں عازمین کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں مشکلات کا شکار تھیں تاہم اب حج کی وجہ سے انکی پروازیں تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بیرون ممالک سے آئے 15 لاکھ سے زائد حجاج کے ساتھ سعودی عازمینِ حج کی شمولیت سے یہ تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 320 ہوگئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00