Home انٹرٹینمنٹمیں آئندہ کبھی فردوس جمال کے ساتھ کام نہیں کروں گی: شائستہ جبین

میں آئندہ کبھی فردوس جمال کے ساتھ کام نہیں کروں گی: شائستہ جبین

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے سینئر اداکار فردوس جمال کے خواتین سے متعلق رویے پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی انا، فطرت اور تربیت ہی اسے بناتی یا بگاڑتی ہے، فردوس جمال بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں، لیکن اگر انسان اچھا نہ ہو تو اس کی کامیابی بے معنی ہو جاتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ایک بار فردوس جمال کے ساتھ کام کیا اور وہی تجربہ میرے لیے کافی تھا، فردوس جمال خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کرتے ہیں اور میں ایسی باتیں سننا بھی پسند نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال نے ماضی میں کئی سینئر اداکاروں کے خلاف بھی باتیں کیں، حالانکہ وہ فنکار اپنے کام اور نام کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، کسی کے بیان سے ان عظیم فنکاروں کا مقام کم نہیں ہو سکتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00