Home اہم خبریںٹرمپ نے امریکی جھنڈے والے ایران کے نقشے کی تصویر پوسٹ کردی

ٹرمپ نے امریکی جھنڈے والے ایران کے نقشے کی تصویر پوسٹ کردی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

امریکا کے صدر ٹرمپ نے امریکی جھنڈے والا ایران کا نقشہ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے نقشے پر امریکی پرچم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس آف مڈل ایسٹ؟ جس کے بعد عالمی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی۔

ٹرمپ نے امریکی جھنڈے والے ایران کے نقشے کی تصویر پوسٹ کردی

یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کے لیے حساس مذاکرات جاری ہیں، ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ پیغام سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتا ہے اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہر نے ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات سفارت کاری کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ایرانی عوام کو اپنی ریاست کے دفاع کے لیے مزید متحد کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہے کہ امریکا ایران پر طویل قبضہ یا براہِ راست رجیم چینج نہیں چاہتا، تاہم صدر ٹرمپ کی حالیہ پوسٹ کو کئی مبصرین نے اس مؤقف کے برعکس قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق متعدد متنازع سوشل میڈیا پوسٹس کر چکے ہیں، جن میں امریکی پرچم سے ڈھکے نقشے اور ایران کی جانب اشارہ کرتے سرخ تیروں والی تصاویر شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00