Home اہم خبریںکراچی کے پوش علاقوں میں گھروں میں وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی کے پوش علاقوں میں گھروں میں وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

by Admin
0 comments
علامتی تصویر۔

ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کراچی نے تکنیکی بنیادوں پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔ ایس ایس پی ساؤتھ انوسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں پوش علاقوں میں گھروں میں وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے لوٹی ہوئی رقم، ریال اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے پوش علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن کے مطابق ملزمان نے 2 مئی کو فیز 5 خیابان شجاعت میں گھر میں واردات کی تھی، ملزمان گھر سے طلائی زیوارت، رقم، ڈالرز اور لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔ 

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن کے مطابق واقعہ کا مقدمہ 3 مئی کو تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00