Home اہم خبریںامریکی شہری نے ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہننے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

امریکی شہری نے ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہننے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

by Admin
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہننے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا حالانکہ انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 25 شرٹس پہننا تھیں۔ 

واضح رہے کہ ڈیوڈ رش سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں میں ایک اور ریکارڈ کا اضافہ اس وقت کیا جب انہوں نے ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہنیں۔ 

ڈیوڈ رش اس سے پہلے بھی ٹی شرٹس سے متعلق کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، جن میں 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہننا اور 10 ٹی شرٹس سب سے تیزی سے پہننے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

اس بار انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہننے کے اعزاز کے لیے کوشش کی۔ 

رش کے مطابق یہ چیلنج اپنے اندر منفرد مشکلات رکھتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے انہوں نے تحریر کیا کہ اصل مسئلہ یہ ہے جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، یہ کام مشکل ہوتا جاتا ہے۔ دسویں شرٹ کے بعد آپ صرف وقت کے خلاف نہیں بلکہ کپڑے کے دباؤ کے خلاف بھی لڑ رہے ہوتے ہیں۔ ہر نئی تہہ جسم کو مزید جکڑ دیتی ہے اور بازوؤں کی حرکت محدود ہو جاتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی اسٹریٹ جیکٹ سے لڑ رہے ہوں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے رش کو کم از کم 25 ٹی شرٹس پہننی تھیں، لیکن انہوں نے مقررہ وقت میں 35 شرٹس پہن ڈالیں۔ تاہم، ان میں سے تین شرٹس کو گنیز حکام نے مسترد کردیا۔

رش نے بتایا کہ یہ تین شرٹس غالباً اس لیے مسترد کی گئیں کیونکہ بہت زیادہ تہوں کے دباؤ کی وجہ سے ان کے نچلے کنارے مکمل طور پر کمر سے نیچے نہیں جا سکے تھے۔ آخرکار ان کا باضابطہ اسکور 32 ٹی شرٹس قرار پایا، جو نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00