Home اہم خبریںایران گیس پائپ لائن کھلنی اور پیٹرول کی تجارت ہونی چاہیے، حافظ نعیم

ایران گیس پائپ لائن کھلنی اور پیٹرول کی تجارت ہونی چاہیے، حافظ نعیم

by Admin
0 comments
تصویر، فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن فوری کھلنی چاہیے اور پیٹرولیم کی تجارت ہونی چاہیے۔

ژوب جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش کا حل نکلنا چاہیے، چند لاکھ آبادی والے ضلع ژوب کے بیشتر افراد اسمبلی میں بیٹھے ہیں، یہ نمائندے عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے خاندان میں ہی تمام عہدے بانٹتے ہیں، جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں لاسکتے وہ ملک میں جمہوریت کیسے لائیں گے؟

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کا درد محسوس کرتی ہے، آج پیٹرول پر بھاری ٹیکس لیا جارہا ہے، جنہیں پتہ ہی نہیں ٹیکس کیا ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمت کیا ہے، وہ مسائل کیسے حل کریں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کریں کہ وہ ملکی اور عوامی مسائل کو حل نہیں کرسکے، مسٹر ہو یا مولانا سب ایک ہیں، آج پورا نظام گل چکا ہے،اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00