Home انٹرٹینمنٹممبئی میں امیتابھ کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں مداح بےہوش ہوگیا

ممبئی میں امیتابھ کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں مداح بےہوش ہوگیا

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے گھر ’جلسہ‘ کے باہر ایک مداح شدید گرمی میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد بےہوش ہو کر سڑک پر گر گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب سیکڑوں مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح اچانک سڑک پر گر گیا۔ دیگر افراد نے فوراً اسے سہارا دیا اور محفوظ جگہ پر بٹھا دیا۔

امیتابھ بچن اکثر اتوار کے روز مداحوں سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے بلاگ پر شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو ہدایت دی کہ مداحوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔

اداکار نے لکھا کہ ’یہ میرا فخر اور اعزاز ہے کہ مجھے مداحوں کی دعائیں ملتی ہیں۔ وہ مجھے جینے کا حوصلہ دیتے ہیں، مجھے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ وہ میری ای ایف ہیں، میری ایکسٹینڈڈ فیملی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اتنی دیر، اتنی دھوپ میں، گھنٹوں انتظار کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس کے بعد اگر ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا جائے تو یہ درست نہیں۔‘

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00