Home اہم خبریںمجتبیٰ خامنہ ای سے معاہدہ منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار

مجتبیٰ خامنہ ای سے معاہدہ منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار

by Admin
0 comments

وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کی ایران کی قیادت بشمول سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران ڈیل پر زیادہ تر معاملات طے کرلیے ہیں، ڈیل کا اعلان جلد کیا جائے گا، معاملے پر کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے مثبت گفتگو کی۔

ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی عرب کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے صدر، قطر کے امیر، ترکیے اور مصر کے صدور سے بھی بات کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے بھی اچھی بات ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ ایران معاہدے کے قریب ہیں، معاہدے کے حتمی پہلو زیرِبحث ہیں، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک تاریخی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں تو تعاون مزید مضبوط ہوگا،ہوسکتا ہے اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس میں شامل ہونا چاہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00