2
اسماعیلی برادری صراطِ مستقیم پر ثابت قدم اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، پرنس رحیم آغا خان
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ "صراطِ مستقیم” پر ثابت قدم رہے، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، زندگی بھر تعلیم حاصل کرے اور کاروباری و پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھے۔