Home اہم خبریںبھارت نے بغیر ثبوت پہلگام حملے کا الزام لگا کر جارحیت کی، اسحاق ڈار

بھارت نے بغیر ثبوت پہلگام حملے کا الزام لگا کر جارحیت کی، اسحاق ڈار

by Admin
0 comments

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے بغیر ثبوت پہلگام حملے کا الزام لگا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کی۔

سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے ثبوت کے بغیر پہلگام حملے کا الزام لگا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو جنگی میدان کے بعد سفارتی محاذ پر بھی شکست دی، پاکستان معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے لڑاکا طیارے مار گرائے، پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ملکی امن اور سلامتی کےلیے پاک افواج نے دلیری سے کارروائی کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا بھرپور انداز میں دفاع کیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد نہیں دبا سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران سفارتکاری کے ذریعہ مسائل کے حل پر مباحثہ منعقد کیا گیا، پاکستان ای سی او اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فورمز پر بھی روابط کے فروغ اور شراکت داری کا خواہاں ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00