Home اہم خبریںتاجر برادری کا دکانوں کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ

تاجر برادری کا دکانوں کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ

by Admin
0 comments

تاجر برادری نے دکانوں کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھانے اور بلوچستان کے گیس ذخائر استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فیڈریشن ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بزنس کمیونٹی نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستی متبادل توانائی کے 12 ہزار میگاواٹ وسائل موجود ہیں، مگر صرف 3 ہزار میگاواٹ ہی استعمال ہو رہے ہیں، جس سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

تاجر برادی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری ایل این جی بحران کا شکار ہے، 22 ہزار میگاواٹ سینکشن لوڈ کے مقابلے میں صرف 3 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال ہو رہی ہے۔

صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا کہ 20 سال میں بجلی کے نرخ 20 گنا بڑھ چکے ہیں، ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر مقابلے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ 

تاجروں کا کہنا تھا کہ ملک میں 41 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے، صنعتیں صرف 13 فیصد بجلی استعمال کر رہی ہیں۔ 

فیڈریشن کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کے ٹیرف اتنے زیادہ ہیں کہ ہم خطے میں مقابلہ نہیں کرسکتے۔ 

ایف پی سی سی آئی نے ایکسپورٹس میں ممکنہ 7 ارب ڈالر کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا اور 30 اپریل کو شیڈو بجٹ اور 5 سالہ معاشی پلان پیش کرنے کا اعلان کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00