Home اہم خبریںجاپان میں روحانی محافل کا انعقاد، شیخ سید عفیف الدین جیلانی کے خطابات سے فضاء معطر

جاپان میں روحانی محافل کا انعقاد، شیخ سید عفیف الدین جیلانی کے خطابات سے فضاء معطر

by Admin
0 comments
معروف روحانی پیشوا شیخ سید عفیف الدین جیلانی —جنگ فوٹو

جاپان میں ان دنوں روحانیت سے بھرپور ایک بابرکت سلسلہ جاری ہے جہاں سجادہ نشین درگاہ غوث الاعظم بغداد شریف عراق خانوادہ سیدنا عبدالقادر جیلانی کے چشم و چراغ، فضیلت مآب الشیخ سید عفیف الدین الجیلانی ملائیشیا سے خصوصی دورے پر جاپان تشریف لائے ہیں۔

بغداد شریف سے ان کی آمد کو جاپان میں مقیم مسلم کمیونٹی نہایت عقیدت اور احترام کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور اسے ایک بڑی سعادت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس روحانی سفر میں ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے سید عبدالرحمٰن جیلانی بھی شریک ہیں، جن کی موجودگی اس دورے کو مزید بابرکت بنا رہی ہے۔

جاپان کے مختلف شہروں میں ان کی زیرِ سرپرستی محافلِ ذکر، نعت اور خصوصی روحانی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ان محافل میں الشیخ سید عفیف الدین الجیلانی اپنے خطابات میں محبتِ رسولﷺ، اخوت، رواداری، صبر اور اصلاحِ نفس جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈال رہے ہیں جس سے حاضرین کے دلوں میں ایک خاص روحانی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔

اس روحانی دورے کے میزبان جاپان میں معروف سماجی شخصیت اور متحرک سوشل ورکر محمد سلیم سانڈھا ہیں، جن کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں یہ بابرکت محافل نہایت منظم انداز میں جاری ہیں۔

ان تقریبات میں ناصرف پاکستانی بلکہ دیگر مسلم کمیونٹیز کے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں، جو اس روحانی ماحول سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک اس نوعیت کی محافل نہ صرف ایمان کو تازگی دیتی ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی مذہبی اور روحانی شناخت سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایسے اجتماعات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

یہ دورہ ناصرف روحانیت کے فروغ کا ذریعہ بن رہا ہے بلکہ جاپان میں مختلف مسلم کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی مضبوط کر رہا ہے، جو ایک نہایت مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00