Home اہم خبریںرواں مالی سال حکومت کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

رواں مالی سال حکومت کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کے مارچ 2026ء تک کے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت کا قرض 80 ہزار 524 ارب روپے یعنی 288.52 ارب ڈالرز ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال حکومت کا مجموعی قرض 2 ہزار 636 ارب روپے بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال میں ستمبر تک حکومت نے 1 ہزار 283 ارب روپے کا قرض واپس لوٹایا جب کہ مالی سال میں ستمبر سے مارچ تک 3 ہزار 919 ارب روپے قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مجموعی قرضوں میں حکومت کا مقامی قرض 71 فیصد 57 ہزار 566 ارب روپے ہے، حکومت نے 6 ماہ میں مقامی طور پر 4 ہزار 142 ارب روپے قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2026ء تک حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 959 ارب روپے رہا، حکومت نے ستمبر سے مارچ تک اپنا بیرونی قرض 222 ارب روپے کم کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00