Home انٹرٹینمنٹریما خان نے بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس نہ پہننے کی وجہ بتا دی

ریما خان نے بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس نہ پہننے کی وجہ بتا دی

by Admin
0 comments

اداکارہ ریما خان — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا۔

ریما خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت کے حوالے سے بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں لباس کے انتخاب اور گفتگو کے دوران ہمیشہ بہت محتاط رہتی ہوں، میں نے بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے اس لیے انکار کیا تھا کیونکہ میں اس وقت پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھی۔

اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کو اپنی زبان، کردار اور رویے پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، کیونکہ عوام ان کی بڑے پیمانے پر پیروی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے حالیہ منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اب منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے جبکہ مثبت چیزوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

ریما خان نے زندگی اور روحانیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہر کوئی جنت کی خواہش رکھتا ہے، وہیں چند لوگ موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ حقیقی معنوں میں جنت کے خواہاں ہیں انہیں دوسروں کے لیے زندگی آسان بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے اپنی زندگی میں اللّٰہ کی عطاء کی ہوئی ان گنت نعمتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی عاجزی اور شکر گزاری میں مضمر ہے، ہماری زندگی مختصر ہےاور لوگوں کے پاس دنیا میں معنی خیز اثر ڈالنے کے لیے بہت ہی محدود وقت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00