Home اہم خبریںلندن میں یہودی آبادی محفوظ نہیں، حملوں کی زد میں ہے، میٹ پولیس چیف

لندن میں یہودی آبادی محفوظ نہیں، حملوں کی زد میں ہے، میٹ پولیس چیف

by Admin
0 comments

میٹ پولیس کے چیف مارک رولی نے برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد لندن میں یہود ی آبادی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہود کمیونٹی محفوظ نہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

میٹ چیف نے ایک خط کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ (کامنز کی ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی)کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں یہودی کمیونٹی گزشتہ چھ ہفتوں سے حملوں کی زد میں ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ یہودی کمیونٹی پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کیلئے انسداد دہشت گردی کے افسران کی معاونت سے تحقیقات جاری ہیں، اب تک 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے‘ 10ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گولڈرز گرین میں 29 اپریل کو ہونے والا حملے جس میں دو برطانوی یہودیوں کو چاقو سے مارا گیاجبکہ یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ۔

اس خط کا انکشاف اس وقت ہوا جب کنگ چارلس گزشتہ روز مغربی لندن میں گولڈرز گرین پہنچے اور کیمونٹی کے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00