Home انٹرٹینمنٹمیں نے والد سے سخت بیانات میں نرمی لانے کو کہا: دراب خلیل

میں نے والد سے سخت بیانات میں نرمی لانے کو کہا: دراب خلیل

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے بیٹے اور اداکار دراب خلیل نے اپنے والد کے تنازعات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

دراب خلیل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز اور والد کے تنازعات کے بارے میں بات کی۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے والد سے کہا کہ وہ لوگوں کے بارے میں اپنے سخت بیانات میں نرمی لائیں؟

اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، میں نے اُنہیں کہا لیکن زیادہ نہیں، صرف اتنا ہی جتنا میں کہہ سکتا تھا اور اب میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ بدل گئے ہیں، ان کے انٹرویوز بھی پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دراب خلیل نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ والد کے تنازعات نے میرے کیریئر کو متاثر نہیں کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00