Home اہم خبریںپاکستانی اور زمبابوین ویمن کپتان سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم

پاکستانی اور زمبابوین ویمن کپتان سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو: اسکرین گریب/بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کی کپتانوں نے سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ زمبابوے ویمن ٹئم کے خلاف سیریز اچھی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز میں نئی کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ موسم اتنا اثرانداز نہیں ہوگا، پریکٹس اسی موسم میں کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز اور جونیئرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ڈاٹ بال کی خامی کو کافی حد تک کم کیا ہے، پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں ویمن لیگ ہو۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمباوے ویمن ٹیم کی کپتان میری اینی موسونڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں گرمی ہے لیکن ہماری ون ڈے سیریز کی پریکٹس اچھی ہو رہی ہے۔

زمبابوین ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00