Home اہم خبریںپنوعاقل کی 2 برادریوں میں خونی تنازع کا تصفیہ ہوگیا

پنوعاقل کی 2 برادریوں میں خونی تنازع کا تصفیہ ہوگیا

by Admin
0 comments

گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں پنوعاقل کی دو برادریوں میں خونی تنازع کا تصفیہ ہوگیا۔

خانگڑھ کے گوہر پیلس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور کاظم عباسی کی سربراہی میں تصفیے کےلیے اہم بیٹھک ہوئی۔

دونوں برادریوں کے درمیان پسند کی شادی کے معاملے پر شروع ہونے والے تنازع اور 4 افراد کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے پر منعقدہ اہم بیٹھک میں دونوں برادریوں کے معززین شریک ہوئے۔

تصفیے میں دونوں برادریوں کے 4 افراد کے قتل اور زخمیوں کا مجموعی طور پر 2 کروڑ 2 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جرگہ منتظمین نے کلہوڑا برادری پر مہر برادری کی لڑکی بھگانے اور 2 قتل اور زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 86 لاکھ 75 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

منتظمین نے مہر برداری پر کلہوڑا برادری کے 2 قتل، ایک خاتون کو اغوا اور زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک کروڑ 16 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

دونوں فریق فیصلے کے تحت جرمانے کی رقم گوہر پیلس میں ایک دوسرے کو ادا کریں گے، تنازع گزشتہ 2 سالوں سے چل رہا تھا، تصفیے کے بعد دونوں برادریوں میں صلح کروادی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00