Home اہم خبریںکابل میں پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزارت خارجہ میں طلبی کی تصدیق

کابل میں پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزارت خارجہ میں طلبی کی تصدیق

by Admin
0 comments

ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے موجود افغان سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تمام الزامات غلط ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے الزامات خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔

ترجمان کے مطابق جنگ بندی کا مطلب روایتی جنگ بندی نہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا حملہ، چاہے وہ ریاستی ہو یا دہشتگرد گروہوں کی جانب سے، بند ہونا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00