Home اہم خبریں50 سال سے کم عمر افراد میں 11 اقسام کے کینسر میں تشویشناک اضافہ، نئی تحقیق میں انکشاف

50 سال سے کم عمر افراد میں 11 اقسام کے کینسر میں تشویشناک اضافہ، نئی تحقیق میں انکشاف

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

برطانیہ کے تحقیقی اداروں کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں 11 اقسام کے کینسر میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجہ موٹاپا قرار دی جا رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق جن کینسرز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ان میں آنتوں، چھاتی، تھائرائیڈ، جگر، لبلبہ (پینکریاز)، اووری سمیت دیگر اقسام شامل ہیں، جبکہ آنتوں اور چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ عام پایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا اس اضافے کی سب سے بڑی اور مستقل وجہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں اور اووری کے کینسر خاص طور پر 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑھ رہے ہیں، جبکہ دیگر کینسرز بڑی عمر کے افراد میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، اس کے باوجود کینسر اب بھی زیادہ تر بڑی عمر کے افراد میں ہی پایا جاتا ہے۔

سائنسدان دیگر ممکنہ وجوہات جیسے انتہائی پراسیسڈ خوراک، اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال، فضائی آلودگی اور آنتوں کے بیکٹیریا میں تبدیلیوں پر بھی تحقیق کر رہے ہیں، تاہم ان عوامل کے حوالے سے شواہد ابھی محدود ہیں۔

ماہرین نے اس رجحان کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے، جبکہ صحت مند وزن برقرار رکھنے، باقاعدہ ورزش کرنے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کو کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00