Home اہم خبریںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’جہنم کے گڑھے‘ والے بیان پر بھارت کا سخت ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’جہنم کے گڑھے‘ والے بیان پر بھارت کا سخت ردِعمل

by Admin
0 comments
امریکی صدر ٹرمپ—فائل فوٹو

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک کو ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دیے جانے والے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان دراصل امریکی ریڈیو میزبان مائیکل سیویج کا تھا جسے امریکی صدر نے بغیر کسی تبصرے کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اب اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان غیر معلوماتی، نامناسب اور ناقص ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسے الفاظ بھارت اور امریکا کے درمیان دیرینہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کی درست عکاسی نہیں کرتے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی اس بیان کو شدید توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہر بھارتی کی دل آزاری کا باعث ہے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اس معاملے پر امریکی صدر سے سخت احتجاج کرنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے نے وضاحت دی ہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھارت کو ایک عظیم ملک قرار دے چکے ہیں اور وہاں کی قیادت کو اپنا اچھا دوست کہتے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں تقریباً 5.5 ملین بھارتی نژاد افراد مقیم ہیں، حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آیا ہے تاہم اس وقت دونوں ایک تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں تاکہ باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی مختلف ممالک اور تارکینِ وطن کے بارے میں سخت اور متنازع بیانات دے چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00