Home اہم خبریںایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی ذرائع

ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی ذرائع

by Admin
0 comments

فوٹو: اے ایف پی 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا امکان ہے۔

امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کا نتیجہ ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد خطے میں جاری پیش رفت، دو طرفہ مشاورت اور جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ اسلام آباد کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا جس میں خطے کی صورتِ حال، جنگ بندی اور اسلام آباد کی جانب سے امریکا ایران رابطوں کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری پیش رفت ناگزیر ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ رابطے کیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00