Home اہم خبریںبھارتی کارپینٹر کا 45 منٹ کا معاوضہ جان کر لوگ دنگ رہ گئے

بھارتی کارپینٹر کا 45 منٹ کا معاوضہ جان کر لوگ دنگ رہ گئے

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

بھارت کے ایک کارپینٹر کا 45 منٹ کا معاوضہ جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بھارتی صارف نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے صرف 45 منٹ کے کام کے لیے کارپینٹر کو 900 روپے ادا کیے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

صارف کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

جیسے ہی صارف کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہنر مند لوگ اکثر مسابقتی اجرت حاصل کرتے ہیں اور اس طرح کے کام کرنے والوں کی نوکریوں کو مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین تو کارپینٹر کا معاوضہ جاننے کے بعد یونیورسٹیز سے مہنگی ڈگریاں حاصل کرنے کے بجائے ہنر پر مبنی تربیت کو ترجیح دینے کا مشورہ دیتے بھی نظر آئے۔

ایک صارف نے انکشاف کیا کہ بنگلور میں کسی بھی الیکٹریشن، کارپینٹر یا پلمبر کا صرف 1یا 2 گھنٹے کے کام کے لیے 1 ہزار سے 2 ہزار معاوضہ مانگنا عام سی بات ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00