Home اہم خبریںدنیا کا معمر ترین خشکی کا جانور زندہ ہے، مرنے کی افواہیں جھوٹی نکلیں

دنیا کا معمر ترین خشکی کا جانور زندہ ہے، مرنے کی افواہیں جھوٹی نکلیں

by Admin
0 comments

افریقی ملک سیشیلز میں دنیا کا معمر ترین خشکی کا جانور سمجھا جانے والا دیوہیکل کچھوا زندہ ہے، جوناتھن کے مرنے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوگئیں۔ 

سوشل میڈیا پر بدھ کے روز کئی پوسٹ سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ 193 سالہ جوناتھن مر گیا ہے۔

یہ پیغام ایک جعلی اکاؤنٹ سے جاری ہوا تھا جس نے خود کو کچھوے کا ڈاکٹر ظاہر کیا اور لوگوں سے کرپٹو ڈونیشنز مانگے۔ تاہم جزیرہ کے گورنر نائیجل فلپس نے تصدیق کی کہ جوناتھن زندہ اور صحت مند ہے۔ 

اس موقع پر اصل ویٹرنری ڈاکٹر جو ہولنز نے بھی وضاحت کی کہ یہ خبر ایک دھوکہ ہے اور کرپٹو فراڈ کا حصہ ہے۔

جوناتھن جنوبی بحرِ اوقیانوس کے جزیرے سینٹ ہیلینا میں گورنر کی رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس کے باغات میں رہتا ہے، جہاں اس کے ساتھ تین اور دیوہیکل کچھوے بھی موجود ہیں۔ 

گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ دنیا میں موجود کچھوؤں میں سب سے زیادہ عرصہ زندہ رہننے والا خشکی کا جانور ہے، اگرچہ اس کی درست عمر معلوم نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00