Home انٹرٹینمنٹبیٹے کے 7 ماہ مکمل ہونے کی خوشی منانے پر رجب بٹ پر تنقید

بیٹے کے 7 ماہ مکمل ہونے کی خوشی منانے پر رجب بٹ پر تنقید

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان سلطان بٹ کے 7 ماہ مکمل ہونے کی خوشی منانے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

رجب بٹ کے یوٹیوب پر لاکھوں سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر بڑی فالوونگ موجود ہے، انہوں نے اپنے ڈیلی ولاگ میں بیٹے کی 7 ماہ کی سالگرہ منانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، اس موقع پر انہوں نے 7 کیک کاٹے، جن پر بیٹے کے لیے مختلف پیغامات درج تھے۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن مداحوں کی خاطر ایسا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا تیزی سے بڑا ہو رہا ہے اور اس خوشی کو منانا ضروری تھا، جبکہ مجھے اپنی آن لائن شہرت یا تنقید کی پرواہ نہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر ان کی سابق اہلیہ ایمان سے علیحدگی کے تناظر میں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ماں سے علیحدگی کے بعد ایسی تقریبات کا کوئی فائدہ نہیں، جبکہ دوسرے نے کہا ہے کہ یہ بیٹے کی نہیں بلکہ کنٹینٹ کی 7 ماہ کی سیلیبریشن ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اگر رجب بٹ واقعی اپنے بیٹے سے محبت کرتے ہیں تو انہیں اپنے گھریلو معاملات بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

رجب بٹ کی اس ویڈیو کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ افراد ان کی حمایت کر رہے ہیں تو اکثر صارفین ان پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00