Home اہم خبریںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات، مہنگائی میں 0.69 فیصد کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات، مہنگائی میں 0.69 فیصد کمی

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

 ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی سالانہ شرح 12.16 فیصد پر آ گئی۔

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 25.77 فیصد اور پیٹرول 3.10 فیصد سستا ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی 4.15 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1 ہفتے کے دوران چکن 10.07 فیصد اور پیاز 6.63 فیصد سستی ہوئی، جبکہ آٹا، کیلے اور آلو سمیت کئی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بعض اشیاء مہنگی بھی ہوئیں، جن میں ٹماٹر 6.27 فیصد اور بریڈ 3.27 فیصد مہنگی ہوئی۔

 اسی طرح انڈے 2.09 فیصد اور تازہ دودھ 1.15 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ دہی، گھی اور مٹن سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں مجموعی کمی کے باوجود 1 ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 17 اشیاء سستی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00