Home اہم خبریںعالمی والی بال گورننگ باڈی نے والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری منسوخ کر دی

عالمی والی بال گورننگ باڈی نے والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری منسوخ کر دی

by Admin
0 comments
— فائل فوٹو 

والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کو منسوخ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب 2 سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولتوں اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔

انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے موجودہ اسٹیئرنگ کمیٹی کو ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔

عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں اسٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00