Home اہم خبریںدنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر عوام کیلئے کھل گیا

دنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر عوام کیلئے کھل گیا

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

چین کے پہاڑی شہر چونگ چنگ میں دنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 905 میٹر طویل ’ووشان گاڈیس ایسکیلیٹر‘ کے نام سے مشہور یہ منفرد اور دلچسپ تعمیر ووشان ضلع کے وسط سے گزرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایسکیلیٹر 800 فٹ سے زیادہ اوپر چڑھتا ہے اور تقریباً 1 کلو میٹر کا سفر طے کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی 8 لفٹیں ہیں، یہ ایسکیلیٹر ایک مکمل ٹرانزٹ سسٹم کی طرح لگتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ چین میں تعمیر کیا گیا پہلا منفرد شاہکار نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ملک میں ایسے کئی شاہکار موجود ہیں، چین سیاحوں کے لیے قدرتی مقامات کی سیاحت کو آسان بنانے کے لیے اس طرح کے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

چین میں بنائے گئے دنیا کے سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00