Home اہم خبریںناہید رانا نے پی ایس ایل میں دوبارہ شمولیت کیلئے این او سی طلب نہیں کیا، ذرائع

ناہید رانا نے پی ایس ایل میں دوبارہ شمولیت کیلئے این او سی طلب نہیں کیا، ذرائع

by Admin
0 comments

بنگلا دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا—فائل فوٹو

بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دوبارہ شمولیت کے لیے این او سی طلب نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے ناہید رانا کو پی ایس ایل کے لیے 13 اپریل تک این او سی جاری کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلا دیشی فاسٹ بولر پی ایس ایل کھیلنے والے دیگر بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ نیشنل ڈیوٹی کے لیے واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ناہید رانا پہلے دو ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اُنہیں آرام دے رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ورک لوڈ مینیجمنٹ کے تحت ناہید رانا نے پی ایس ایل کے لیے اب این او سی کی درخواست نہیں دی، بنگلا دیشی فاسٹ بولر نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

ذرائع کے مطابق اگر ناہید رانا نے این او سی مانگا تو بی سی بی صورتِ حال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو 2 مرحلوں میں این او سی جاری کیا گیا تھا، اُنہیں پی ایس ایل کے لیے 12 اپریل تک این او سی ملا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد 24 اپریل سے مستفیض الرحمٰن کے پاس این او سی ہے، اُنہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی ہے اور وہ  3 مئی تک لاہور قلندرز کو دستیاب ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00